قطر : عالمی ماحولیاتی کانفرنس ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئی

Qatar Conference

Qatar Conference

قطر (جیوڈیسک)انقرہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے امیر ممالک کی ہٹ دھرمی سے کانفرنس ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پچھلے 12 دن سے عالمی ماحولیاتی کانفرنس جاری ہیجس میں 200 ممالک نمائندوں اور این جی اوز سمیت تقریبا سترہ ہزار افراد شریک ہیں۔ کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں عالمی معاہدے کرنا تھا۔ لیکن آج اخری دن بھی امیر اورغریب ممالک اختلافات نے کانفرنس کو ناکامی کے دہانے تک پہنچا دیاہے۔

کاربن ڈائی اکسائیڈ کا اخراج ماحولیاتی آلودگی اور عالمی حدت میں اضافے کا ایک اہم سبب ہے لیکن اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات سب سے متنازع مسئلہ ہیں ۔کیوٹو پروٹوکول کے مطابق تمام ممالک نے 2012 تک خطرناک گیسوں کے اخراج کو 1990 میں ہونے والے اخراج سے 5 اعشاریہ 2 فیصد کم کرنا تھاتاہم آج یہ اخراج 1990 سے 50 فیصد بڑھ گیا ہے۔ اور دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی اور عالمی حدت سے تباہی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔