عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے، پوپ کا کرسمس پر خطاب

Pope Francis

Pope Francis

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خطاب کیا۔

پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غریبوں سے اظہاریکجہتی پر زور دیا۔ پوپ نے شام، یمن، عراق، افریقا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں جاری انسانی بحرانوں کی طرف بھی نشاندہی کی اور کہا کہ عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو حل کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ عیسائیوں کی مذہبی تعلیمات کے مطابق حضرت عیسیٰ ؑ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

کورونا وبا کے پیش نظر شرکاکی تعداد معمول سے بہت کم رہی، امریکا میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن کے متعدد گرجا گھروں میں کرسمس سروسرز کو آن لائن کیا گیا۔

حکام کا کہناہے کہ گرجاگھروں نے اپنے اسٹاف اور رضاکاروں کی صحت اور تحفظ کو ترجیح دی ہے۔