طالبان نے افغانستان کا الیکشن کمیشن ختم کردیا

Taliban

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن آف افغانستان کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔

طالبان کی جانب سے تحلیل انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن آف افغانستان کے سربراہ اورنگزیب نے کہا کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کیلئے آزاد الیکشن کمیشن اورآزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔