کینیڈا: کنسرٹ کا اسٹیج گرنے سے ایک شخص ہلاک

Canada

Canada

ٹورنٹو : (جیو ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ کیلئے تیار کیا گیا اسٹیج کنسرٹ کے انعقاد سے پہلے ہی گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ کیلئے بنایا جانیوالا سٹیج تقریب کے انعقاد سے پہلے ہی گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی موسیقی کے بینڈ نے اپنے فن کے مظاہرہ کیلئے سٹیج بنایا جو کہ ساونڈ چیکنگ کے دوران ہی گرگیا۔ اسٹیج کے گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسٹیج کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔