ترکی:جیل میں آگ بھڑکنے سے 13 قیدی ہلاک ، 5 زخمی

turkey

turkey

سین لی ارفا : (جیو ڈیسک) ترکی کے شہر سین لی ارفا ( Sanliurfa) کی جیل میں آگ بھڑکنے سے 13 قیدی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔۔

شہر کے گورنر کے مطابق آگ قیدیوں کے درمیان لڑائی کے بعد لگی ، جس میں قیدیوں نے اپنے بستروں کو نذر آتش کر دیا۔ آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں ۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی افراد کو ایمبولینسز کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جیل میں آگ لگنے کی خبر سن کر قیدیوں کے رشتے دار بڑی تعداد میں جیل کے باہر جمع ہوگئے۔ انتظامیہ نے سکیورٹی کے پیش نظر بھاری نفری تعینات کر دی۔