کیٹ ونسلیٹ مرد کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

Kate Winslet

Kate Winslet

ہالی ووڈایکٹرس کیٹ ونسلیٹ گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مرد کا کرداراداکرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ فلم ٹائیٹینک سے عروج پانے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے رومینس سے بھرپورکردارتو اچھی طرح نبھائے۔ اب انہیں خواہش ہے ایسے کیریکٹر کو ادا کرنے کی جو انہیں فلمی دنیا میں امر کردے۔
اس لئے انھوں نے مرد کے روپ میں خود کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چاہے وہ ایک دن کیلئے کیوں نہ ہو ان میں اب چیلنجنگ رول ادا کرنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے۔