گال ٹیسٹ:سری لنکا نیانگلینڈ کو 75رنز سے شکست دیدی

sri lanka won

sri lanka won

گال : (جیو ڈیسک) سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پچھتر رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اسپنرز کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ پھر ناکام ہو گئی۔

گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگینڈ نے دوسری نا مکمل اننگز ایک سو گیارہ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو صرف سات رنز کے اضافے کے بعد کیون پیٹرسن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے تیس رنز بنائے۔ جوناتھن ٹروٹ اور میٹ پرائر نے ذمہ دارنہ بیٹنگ مظاہرہ کیا لیکن ٹروٹ ایک سو بارہ اور پرائر اکتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو چونسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے اسپنررنگانا ہیراتھ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ اور سورج رندیوو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔