میامی ٹینس،عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کو اپ سیٹ شکست

Victoria Azarenka

Victoria Azarenka

فلوریڈا : (جیو ڈیسک) میامی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی ماریون بارتولی نے عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریا آزارینکا اسٹریٹ سیٹ سے شکست ہوئی۔ ماریون بارتولی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی عالمی چیمپہئن عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں اور چھ تین سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اس شکست کے ساتھ ہی آزارینکا کا مسلمل چھبیس مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا سفر بھی تھم گیا۔