گجرات : سوئی گیس کے زیر اہتمام سوئی گیس گجرات دفتر میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی

گجرات ( محمد بلال احمد بٹ)محکمہ سوئی گیس کے زیر اہتمام سوئی گیس گجرات دفتر میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلا د میں مُلک بھر سے نامور علماء اور نعت خوانوں کے علاوہ انجینئر آصف محمود چدھڑ ، سہیل اکرم ، احسان اللہ بھٹی،رمیض خواجہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، سمیت ریجن بھر کے محکمہ سوئی گیس کے افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ میحفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور حُسن اخلاق ہمارے لیے دنیاوی زندگی میں اور آخر سنوارنے کیلیے بہترین نمونہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے پروردگار کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ریجنل مینیجر محمد ظہور خان نے کہا کہ ہمارا پروردگار ہم اُمت مسلمہ پر اس قدر راضی اور کریم ہے کہ ہمارے لیے ایسی ذات مُقدسہ کی تخلیق کی جو ہم گنہگاروں کے لیے شافی محشر بھی بنی اور ساقی کوثر بھی بنی۔ میں اس محفل کے انعقاد پر اپنے تمام سٹاف اور حاضرین محفل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس محفل میں شرکت کر کے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ سلا م پیش کرنے میں ہمارا ساتھ دیا اور رحمتو ں کا حصول ممکن بنایا۔