گجرات : عامر جاوید چوہدری کی سید وقار گیلانی سے ملاقات

گجرات (جی پی آئی) ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر محلہ سردار پورہ کے وفد نے وائس چیئرمین عامر جاوید چوہدری کی سربراہی میں سابق صدر گجرات پریس کلب سید وقار گیلانی سے ملاقات کی ، اور انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسانی فلاح و بہبود کیلئے کام ہو رہا ہے ،ا ور لوگوں کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جاتا ہے تا کہ انہیں سہولت مل سکے ، ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ گندگی کو اٹھوا کر وہاں پر درخت لگائے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو خوشگوار ماحول میسر ہو سکے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے۔

لوگوں کی غمی خوشی میں شرکت کیلئے کراکری وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے جو کہ فی سبیل اللہ فراہم کیے جاتے ہیں ،سید وقار حیدر گیلانی نے ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر کی تعریف کی اور ان کے کاموں کو بے حد سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر چوہدری شہزاد نذیر جہلمی ، شیخ عرفان پرویز ، ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی بھی موجود تھے۔