گجرات : معروف سیاسی سماجی شخصیت مہرعرفان احمد (سپین ) پر قاتلہ حملہ اور اغواء کرنے کی کوشش

گجرات(جی پی آئی) معروف سیاسی سماجی شخصیت ، چوہدری شجاعت حسین کے قریبی ساتھی مہرعرفان احمد(سپین ) پر قاتلہ حملہ اوراغواء کرنے کی کوشش کی گئی، ہاتھا پائی کے دوران مہرعرفان زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مہر عرفان احمد اپنے ڈیرہ پر موجود تھے کے سات افرادنے وہاں آکراُن پر حملہ کر دیا اوراپنی گاڑی میں اغواء کرنے کی کوشش کی۔

ہاتھا پائی کے دوران مہرعرفان احمد زخمی ہو گئے۔ مہر عرفان کو عزیز بھٹی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ پولیس تھانہ سول لائن میں خرم شاہ ، شاہد شاہ اور پانچ دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نے متعدد بار مہر عرفان احمد کو بذریعہ فون خیریت دریافت کی اور کیس کی ازخود نگرانی کرتے رہے۔