گجرات کی خبریں 29-01-2013

عرفان سلیم بٹ TMOکی بھاوج اور خاور بشیر بٹ کی ہمشیرہ کے ختم قل میں معززین شہر کی شرکت
گجرات (جی پی آئی) عرفان سلیم بٹ TMOاور عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ کی ہمشیرہ ختم قل مسجد فاطمتہ الزہرہ گلبرک کالونی میں ادا کیا گیا ، تلاوت کلام اور نعت خوانی کے بعد حضرت علامہ عبدالرشید نقشبندی اویسی خطیب جامع مسجد یا رسول اللہ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے عظمت والدین کے موضوع پر خطاب کیا ، ختم قل میں معززین شہر ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں محمد افضل گوندل گوندل کی تیار چھتیں ، چوہدری محمد آصف سلیمی ، منظور سرور راٹھور ، مہر مشتاق احمد ، چوہدری نعمان ایزد جوڑہ ، عامر چوہدری جائنٹ سیکرٹری پریس کلب ، چوہدری عامر جاوید ، چوہدری یار محمد جوڑا ، چوہدری حسنین وقار جوڑا ، میاں عارف سعید پگانوالہ ،بلال احمد بٹ ، میاں اکمل حسین راہنما مسلم لیگ ن ، علامہ محمد آصف صدیقی سیالوی ، فیصل کپور ، ایم یسٰین ناصر، محمد آصف چشتی ، بشارت احمد راٹھور ، علی بشارت راٹھور ، باسط راٹھور ، عاطف طاہر بٹ ، رضوان بٹ کنجاہ ، عرفان وزیرآباد ، کاشف شاہد بٹ ، جنید شاہد بٹ ، آفاق احمد بٹ ، علی آفاق ، طاہر سلیم بٹ ، زاہد سلیم بٹ ، بلال زاہد بٹ ، حسنین زاہد بٹ ، شاہ نور بٹ ، شاہ ولید بٹ ، وحید الدین ڈار ، عابد ڈار گوجرانوالہ ، غلام مصطفی راٹھور ، لیاقت علی راٹھور ، کرامت اللہ کپور ، جلال الدین کرامت ، حافظ افتخار محمود ، قاری نذیر ، شفقت اللہ بٹ ، احسن منصور بٹ ، خرم شہزاد عرف بوبی ، اویس بٹ ، اورنگزیب راٹھور ، محمد اعجاز نقشبندی ، آصف اعجاز بٹ ، عثمان سرور راٹھور ، علی سرور راٹھور ، شہباز سرور راٹھور ، عبدالرشید بٹ ، خالد جٹ ، امان اللہ بٹ ، دلدار بٹ و دیگر نے شرکت کی ، آخر میں علامہ محمد آصف صدیقی سیالوی اور علامہ عبدالرشید اویسی نے دعا فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل میلاد مصطفی  صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کل محلہ رنگ پورہ میں منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) محفل میلاد مصطفی  صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کل محلہ رنگ پورہ میں منعقد ہو گی ، یہ محفل برائے ایصال ثواب ملک حاجی عبدالستار مرحوم ان کی رہائشگاہ محلہ رنگ پورہ ریلوے روڈ گجرات میں ہو گی ، جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد ریاض کرینگے ، جبکہ پاکستان کے نامور نعت خواں اویس رضا قادری ہدیہ نعت پیش کرینگے ، محفل بعد از نماز عشاء منعقد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کل 31جنوری کو بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد لال محلہ قاسم پورہ ریلوے روڈ گجرات میں منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کل 31جنوری کو بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد لال محلہ قاسم پورہ ریلوے روڈ گجرات میں منعقد ہو گی ، جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد ارشد نقشبندی خطیب اعظم گجرات کرینگے ، محفل کی نقابت قاری قمر الزمان جلالی کرینگے ، تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد گلزار حاصل کرینگے ، جبکہ معروف ثناء خوانِ قاری مختار احمد و دیگر ہدیہ نعت پیش کرینگے ، یہ محفل زیر نگرانی انجمن فروغ عشق رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم  میلاد کمیٹی منعقد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کیبل نیٹ ورک کے سرپرست چوہدری سرفراز کدھر عرف بھولا پہلوان کے چھوٹے بھائی چوہدری فیاض کدھر  جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے

گجرات (جی پی آئی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور گجرات کیبل نیٹ ورک کے سرپرست چوہدری سرفراز کدھر عرف بھولا پہلوان کے چھوٹے بھائی چوہدری فیاض کدھر عرف فجی پہلوان جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان جھنگی والا میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ ممتاز مذہبی سکالر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے پڑھائی ، نماز جنازہ امین فین جی ٹی روڈ کے احاطہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر میں 255 پوسٹ گرایجوایٹس کو انٹرن شپ پر مختلف سکولوں میں عارضی طور پر ٹیچر تعینات کر دیا گیا ہے
گجرات(جی پی آئی)ضلع بھر میں 255 پوسٹ گرایجوایٹس کو انٹرن شپ پر مختلف سکولوں میں عارضی طور پر ٹیچر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کاشف محمود طاہر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت ڈی سی او نوازش علی کی زیر نگرانی انٹر ن شپ کے لئے پوسٹ گرایجوایٹس کی بھر تی کے لئے میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ پر عارضی طور پر بطور ٹیچر تعینات کئے جانے والوں میں 164خواتین اور 91مرد پوسٹ گرایجوایٹس شامل ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایا کہ ان افراد کو ضرورت کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان انٹرن شپ کے مر حلہ کے دوران ملک میں فروغ تعلیم کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تما م جا ری ترقیا تی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیے جا نے پر خصوصی تو جہ ، ڈی سی او نوازش علی
گجرات(جی پی آئی)تما م جا ری ترقیا تی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیے جا نے پر خصوصی تو جہ اور انتہا ئی محنت و لگن سے کا م کیا جا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی سی او نوازش علی نے جاری ترقیا تی اسکیموں کے حوا لہ سے منعقدہ افسران کے خصوصی اجلا س سے خطا ب کے دوران کیا اُنہو ں نے کہا کہ خا دم پنجا ب محمد شہبا ز شریف صو بہ کے عوام کو بنیا دی سہو لیا ت اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لیے دن رات ایک کیے ہو ئے ہیں ۔لہذا ہمیں اُن کے عوام دوست منصو بو ں کو ہر صو رت کا میا ب بنا نے کے لیے تند ہی سے کا م کر نا ہو گا ۔ اُنہو ں نے کہا کہ جا ری ترقیا تی منصو بوں کی تعمیر میں ہر طر ح کی شفا فیت کو تر جیحی بنیا دو ں پرمدنظر رکھا جائے ۔ میٹیر یل کے معیا ر کا خصوصی معائنہ کروا کر استعما ل میں لا یا جائے تا کہ منصو بے دیر پا بنیا دوں پر قائم رہیں ۔ اس مو قع پر مو جو د افسران نے ڈی سی او نوازش علی کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار آج مورخہ 30 جنوری کو گجرات کا دورہ کریں گے
گجرات(جی پی آئی) وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار آج مورخہ 30 جنوری کو گجرات کا دورہ کریں گے وہ بارہ بجے دن عوامی رابطہ آفس میں عوامی وفود شہریوں ‘پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے اس موقع پر چوہدری احمد مختار پارٹی رہنمائوں سے آئندہ الیکشن کے حوالے سے پارٹی امور پر گفتگو کرینگے ۔اس موقع پر عوامی رابطہ آفس کے انچارج انعام الٰہی بٹ ظفر بھٹی عبدالرزاق سلیمی چوہدری رضوان دلدار عامر طور اظہر بٹ سمیت دیگر بھی موجو دہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی رہنماء ایم این اے سائرہ افضل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی رہنماء ایم این اے سائرہ افضل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی سازی عناصر نے انتخابات رکوانے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں اور کررہے ہیں لیکن عوام کی طاقت سے سازشی عناصر کو شکست ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن سے چند ماہ قبل نئے صوبے بنانے کا شوشہ چھوڑنا درست نہیں ہے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہیے انہوں نے کہاکہ گجرات کے حلقہ این اے 105سے میاں نوا زشریف خود اپنے امیدوار کا اعلان کرکے گجرا ت کے عوام کو اچھی خبر دیں گے۔