گجرات: گیس اخراج سے مکان میں دھماکا، چار افراد جاں بحق

Gujrat

Gujrat

گجرات کے ایک مکان میں گیس خارج ہونے سے زوردار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
نواحی گاں جاجو والا کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے علاقے کے مرکزی پائپ سے گیس لیک ہو رہی تھی، جب متعلقہ محکمے کو اس کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ کام ان کا نہیں ہے۔ دھماکے سے تین خواتین سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دو مکانات بھی تباہ ہو گئے۔