گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کی درخواست ضمانت منسوخ

America

America

امریکا (جیوڈیسک) گستاخانہ فلم بنانے والے امریکی پروڈیوسر کو درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، ان پر بینک فراڈ میں دی گئی سزا کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔اسلام مخالف فلم کے منظر عام پر آنے سے مسلم دنیا میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر نیکولا بیسلے پر فلم میں ان کے کردار کے دائرہ کار پر حکام سے جھوٹ بولنے کا الزام ہے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلم پرتحقیقات نہیں کریں گے ۔ لیکن استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایک بینک فراڈ پر دی گئی سزا کی خلاف ورزی کرنے پردو سال کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ نیکولا بیسلے کو فراڈ کیس میں فیصلے کے تحت انٹر نیٹ استعمال کرنے سے روکا گیا تھا۔