یورپ کی بڑی سٹاک مارکیٹس تنزلی کا شکار

European stock market

European stock market

یورپ(جیوڈیسک) یورپ کی بڑی سٹاک مارکیٹس بدھ کو کاروبار کے آغاز پر تنزلی کا شکار ہوئیں.لندن کا بڑی کمپنیوں کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.25 فیصد تنزلی کے ساتھ 5795.50 پوائنٹس پر آگیا۔

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.21 فیصد تنزلی کے ساتھ 7219.46 پوائنٹس اور پیرس میں سی اے سی 40 انڈیکس 0.33 فیصد گراوٹ کے ساتھ 3371.55پر آگیا۔