گلوکارہ لنڈسے لوہن ،اداکارہ الزبتھ ٹیلر کے روپ میں

lindsay lohan

lindsay lohan

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) امریکی سنگر لنڈسے لوہن، ہالی ووڈ کی لیجینڈ ایکٹرس الزبتھ ٹیلر کا کردار ادا کریں گی۔ ہالی ووڈ کی لیجینڈ ایکٹرس الزبتھ ٹیلر نے طویل عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

شوبز کی گلیمر بھری دنیا میں ان کے دوست تھے صرف چند ہی۔ الزبتھ کی زندگی پر فلم ۔۔لِز اینڈ ڈِک ۔۔ بنائی جارہی ہے۔ جس میں الزبتھ کا کردار لنڈسے لوہن ادا کریں گی۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال جون میں شروع کی جائے گی۔