بالی ووڈ بے بو کا انوکھا شوق

kreena

kreena

ممبئی : (جیو ڈیسک) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا لیکن بالی ووڈ کی بے بو کا شوق بہت مہنگا تو نہیں البتہ انوکھا ضرورہے۔۔۔ انہیں شوق ہے نت نئے ڈیزائن کے جوتوں کا۔۔شوخ اور چنچل اداؤں کی مالک خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے جوتے جمع کرنے کی سنچری مکمل کرلی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے وہ اس کو ڈبل اور ٹرپل سنچری کرنے میں کب کامیاب ہوتی ہیں۔

بے بوکے نام سے جانی جانے والی کرینہ کپور کو مختلف رنگوں اور اسٹائلز کے جوتے جمع کرنے کا شوق ہے،کرینہ کاکہنا ہے کہ جوتے انہیں بے حد پسند ہیں ، ان کے مطابق جوتے انسان کے ظاہری نکھار پر بے حد اثر انداز ہوتے ہیں اسی لئے وہ اپنے جوتوں کے حوالے سے فکر مند رہتی ہیں،کرینہ کے جوتوں کے ذخیرے میں کم و بیش ہر رنگ کے میچنگ جوتے ہیں، اب اگر کوئی کرینہ کو تحفہ دینا چاہتا ہے تو اسے جوتوں کے حوالے سے بہت سی معلومات حاصل کرلینی چاہئیں۔