گلوکار راحت فتح علی خان ڈھاکہ کے کنونشن سینٹر نہ پہنچے

rahat fateh

rahat fateh

گلوکار احت فتح علی خاں75 ہزار ڈالر ایڈوانس لے کر شو میں نہ پہنچے جس پر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے کنونشن سینٹر میں ہزاروں شائقین کا ہنگامہ، راحت کے میوزیشنز کو یرغمال بنا لیا۔
گلوکار راحت فتح علی خاں نے کنونشن سنٹر ڈھاکہ میں منعقدہ ایک کمرشل شو میں پرفارم کرنا تھا جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے راحت کے میوزیشنز اور بانجھا وجاہت علی خاں ہال میں پہنچ گئے اور پرفارکرنا شروع کر دیا مگر عین موقع پر اطلاع ملی کے راحت دبئی سے ڈھاکہ کے بجائے کراچی پہنچ گئے ہیں جس پر شائقین بپھر گئے اور ہنگامہ شروع کر دیا راحت فتح علیخاں کے بھانجے گلوکار وجاہت علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے تمام میوزیشنز کو یرغمال بنا لیا