گلگت:کشیدہ صورتحال کے سبب شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند

Gilgit tense situation

Gilgit tense situation

گلگت میں ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ لولوسر کے واقعات کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ سانحہ لولوسراورٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات کے بعدشہر میں صورتحال کشیدہ ہے،جس کی وجہ سے انتظامیہ نے شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں کوبند کر کے سیکیورٹی الرٹ کر دی ہے ،امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں پو لیس کا گشت جاری ہے۔