لاہور، دیرینہ عداوت پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت2افراد ہلاک

lahore city

lahore city

لاہور لاہور کے علاقے اکبری منڈی میں دیرینہ عداوت پر پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اچھرہ کے رہائشی پولیس اہلکار شہباز کی مولی گجر اور مونا سے دیرینہ عداوت چلی آ رہی تھی شہباز اپنے دوست حیدر سمیت اکبری کے علاقے رنگ محل میں رشتہ داروں سے ملنے آیا ہوا تھا جہاں مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہباز اور حیدر ہلاک جبکہ 3 راہگیر واصف ،حسن اور مقصود زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال بھجوا دیا گیا پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔