گلیانہ : مزدا اور ٹریکٹر کی آمنے سامنے ٹکر ۔ٹریکٹر سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

گلیانہ (راجہ آفتاب احمد زاہد مصطفی اعوان )مزدا اور ٹریکٹر کی آمنے سامنے ٹکر ۔ٹریکٹر سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق کوٹلہ میں لنگڑیال چوک کے قریب مزدا اور ٹریکٹر کی آپس میں ٹکڑ ہو گئی جس سے نواحی موضع لا ٹھوڑی کا رہائشی خرم موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔