گوادر میں پاک بحریہ کی مشقیں، میزائل فائر کرنے کامظاہرہ

Gawadar

Gawadar

گوادر (جیوڈیسک) پاک بحریہ نے گوادر میں مشقوں کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے مختلف میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ بحری مشق سی اسپارک کے دوران کیا گیا۔ مکران کے ساحلی علاقے سے فائر کئے گئے میزائلوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیوی بحری سرحدوں کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔