گوجرانوالہ: بااثر کا نوجوانوں کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد

Gujranwala

Gujranwala

پنجاب : (جیو ڈیسک) گوجرانوالہ میں انسانیت کی تذلیل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے بااثر افراد نے تین نوجوانوں کو برہنہ کرکے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

یہ انسانیت سوز مناظر ہیں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں نوئنکے سندھواں کے جہاں بااثر افراد نے وحشیانہ تشدد کر کے انسانیت کا جنازہ نکال دیا۔ گاؤں کے بااثر افراد نے تینوں نوجوانوں کو مقامی اسکول میں گھیرا اور برہنہ کر کے بدترین تشدد شروع کر دیا۔ ملزم راشد، عرفان اور رفاقت کو کان پکڑوا کر ڈنڈوں، جوتوں اور تھپڑوں سے مارتے رہے۔ بے ہوش ہونے پر گندے جوہڑ کا پانی پلاکر ہوش دلاتے اور چیخ وپکار پر قہقہے لگاتے رہے۔

بااثر افراد کی سنگ دلی یہ عالم تھا کہ انہوں نے اس انسانیت سوز تشدد کی موبائل سے ویڈیو بھی بنائی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر گاں سے لوگ پہنچے اور ان نوجوانوں کی جان چھڑائی۔ تھانہ فیروز والہ میں تشدد کرنے والے شاہد انصاری، نواز، اقبال، بلال، صداقت، یوسف اور سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی۔