گوجرانوالہ : شر انگیز فلم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رفیق احمد مجددی

گوجرانوالہ :توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم انوسنس آف مسلم بنا کر مغربی انتہا پسندوں نے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کی جان ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے ایک بہت بڑے مذمتی اجلاس منعقدہ درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل میں خطاب کرتے ہوئی کہی ، اس شر انگیز فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذہبی دہشت گردی ہے۔

حکومت پاکستان امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کرے اور اسے ملک بدر کیا جائے ، اجلاس میں تنظیم الاسلام علما کونسل اور ادارہ ھذا کے اراکین نے شرکت کی اور شدید غم و غصہ کا اظہار بھی کیا۔