گوجرانوالہ کی خبریں 2.02.2-013

معاشرے میں بڑھتے ہوئے انتشار اور بے سکونی کی اصل وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے: مولانا محمد اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے انتشار اور بے سکونی کی اصل وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،پولیو کو غیر اسلامی کہنا انتہائی فضول بات ہے،علماء و مشائخ اصلاح معاشرہ اور برائیوں کے خاتمہ کیلئے ممبر و محراب کو استعمال کریں،پولیو کے خاتمے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ہنگو میں خود کش حملہ قابل مذمت ہے،دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے دفتر میں علماء کرام اور
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور پولیو کی بیماری سے بچائو کیلئے انسداد ڈینگی کی طرز پر موثر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے،صحت مند افراد ایک صحت مند سماج کی تشکیل و تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صوفیاء کرام کی دھرتی ہے جن کی سوچ و فکر اسلام کی عین روح کے مطابق امن و آشتی، بھائی چارے،رواداری اور انسانیت کی فلاح پر مشتمل ہے اور پوری قوم اس سوچ کی پیروکار ہے،مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنا ایجنڈا پاکستانی عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،حکومت ملک بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنائے،پولیو کی مہم کو تنگ نظری کی عینک سے دیکھنے والوں کو نہ جانے کیوں اپنی قوم کے بچوں پر رحم نہیں آتا آخر وہ معذوروں کی کھیپ تیار کر کے ملک کا مستقبل کیوں تاریک کرنا چاہتے ہیں۔ پوری قوم کو پولیو سے پاک پاکستان کی ضرورت ہے،شعورو آگہی کے چراغ جلائے بغیر یہ اندھیرا دور نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھونس اور دھاندلی سے ٹھپے لگا کر الیکشن جیتنے کے دن گزر گئے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئرراہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دھونس اور دھاندلی سے ٹھپے لگا کر الیکشن جیتنے کے دن گزر گئے،ملک کو اقتصادی تباہی،صوبائی منافرت اور دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے کے لئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہے،ٹیکنو کریٹ نگران حکومت کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،عام انتخابات کا عمل سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کا ہاتھ آئینی طریقے سے روکا جائے گا ،مسلم لیگ ن کارگل پر کمیشن بنا کر حقائق عوام کے سامنے لائے گی،آئین شکن بھگوڑے پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اور
صرف عوام کا ہے ،آزاد عدلیہ اور میڈیا کی وجہ سے عوام باشعور اوربیدار ہوچکے ہیں اور انہیں دھوکہ دینا کسی کے بس کی بات نہیں،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو اسکے آئینی دائرہ کار کے تحت فری ہینڈ دیا جانا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ خود کو کارگل کا ہیرو کہنے والے ڈکٹیٹرنے 9سال اقتدار میں رہ کر کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے دور کردیا ،مسلم لیگ ن کشمیر کے مسئلے کو زندگی اورموت کا معاملہ تصور کرتی ہے،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اسکا پائیدار حل نکالنے کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر سٹی شیخ ثروت اکرا م، نائب صدر جمعیت شیخ حافظ بدر منیر،کلیم اللہ خان،گورو بٹ،فیاض بٹ،رانا لیاقت علی،حافظ عبدالرشیداور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شہید جمہوریت کے ویژن کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہی ہے: رائو اکرام خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شہید جمہوریت کے ویژن کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے عملی سیاست میںآنے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو نیا جوش وجذبہ اور حوصلہ ملا ہے، اپنی رہائشگاہ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر رائو عامر علی خاں کی قیادت میں ملنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی قائد عوام کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مصروف عمل ہے اور ملک کی سلامتی، بقاء اور استحکام ہمیشہ پیپلزپارٹی کا مشن رہا ہے۔ رائو عامر علی خاں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے اس کو افرادی قوت فراہم کرنے اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن ہمیشہ نمایا ں رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سے آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان نے سب سے بڑھ کر قربانیاں د ی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے:خواجہ انوار احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وطن عزیز میں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس روڈ پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ انوار احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کی، ہمیشہ جمہوری روایات کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ سازشیں کی جاتی رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی وفاقی کی علامت اور سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی ایک منظم اور اپنے دستور اور منشور پر سو فیصد عمل کرنے والی ملک کی واحد جماعت ہے :شاہد منیر
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم اور اپنے دستور اور منشور پر سو فیصد عمل کرنے والی ملک کی واحد جماعت ہے جس میں کارکن سے مرکزی امیر تک تمام لوگ اپنے دستور کے وفادار اور پابند ہوتے ہیں اور جہاں کسی فرد واحد کی بجائے فیصلے کرنے کا اختیار مرکزی مجلس شورٰی کے پاس ہوتاہے۔ وہ محلہ سلطانپورہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری شاہد منیر گوندل نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان اپنے قیام 1941 ء سے لے کر اب تک ایک منظم ادارے کی طرح اپنے دستور پر عمل پیرا رہی ہے اور ملک میں مارشل لاء اور فوجی آمریتوں اور جمہوریت کے نام پر بننے والی شخصی
آمریتوں کے ادوار میں بھی جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی ، ضلعی اور مقامی سطح کے امراء اور ہر سطح کی شورٰی کا انتخاب تسلسل سے ہوتارہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ منصوبے کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں:گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدور و سینئر راہنمائوں شیخ ثروت اکرام،اخلاق احمد بٹ،حاجی محمد شکیل ،شیخ محمد نسیم، ملک ظہیرالحق ،حاجی سعید مدنی والے،ملک امین ناز، خواجہ ضرار کلیم ، خواجہ طاہر حسن،شیخ باسط اکرام نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلائی اوور منصوبے پر تنقید سیاسی سٹنٹ ہے،بعض مایوس عناصر اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر گوجرانوالہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال نا چاہتے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ منصوبے کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں،اگر کہیں کمی بیشی پائی گئی تو ذمہ داران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور منصوبہ پہلے دن سے ہی بعض شر پسندوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا اور یہ لوگ اب اسکی تعمیر کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاںپھیلا کر منصوبے میں رخنہ دالنا چاہتے ہیںلیکن انہیں شاید معلوم نہیں کہ کمشنر گوجرانوالہ براہ راست اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں اور اسکی تعمیر میںکسی قسم کی کوتاہی قطعی ناقابل برداشت ہو گی،اگلے چند مہینے میں گوجرانوالہ کے شہری ایک جدید اور خوبصورت پل سے استفادہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور مخالفین کی تمام تر سا زشیں اور ذاتی مفاد کے حصول کی خواہشیں حسرت بن کر رہ جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما محمد اکمل بٹ کو یوتھ ونگ پنجاب میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
گوجرانوالہ( جی پی آئی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما محمد اکمل بٹ کو
یوتھ ونگ پنجاب میں اہم عہدہ ملنے کا امکان،کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدرمیاں غلام حسین شاہد نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کے مطالبہ اور پرزور اصرار پر یوتھ ونگ کے سینئر رہنما محمد اکمل بٹ کو پنجاب یوتھ ونگ میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلہ میںاعلیٰ مسلم لیگی قیادت اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے مشاورت کی جارہی ہے سینئر یوتھ لیگی رہنما محمد اکمل بٹ کو پنجاب میں اہم عہدہ ملنے کا فیصلہ ان کی پارٹی کیلئے بے شمار خدمات اور لازوال قربانیوں کے باعث کیا گیامسلم لیگی رہنما محمد اکمل بٹ کو اہم عہدہ دیئے جانے کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاکہ اکمل بٹ کو اہم عہدہ دیکر جلد اعلان کیا جائے تاکہ کارکنوں میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہوجائے اور سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اکمل بٹ میدان میں اتر کر پنجاب بھر میں یوتھ ونگ اور پارٹی کیلئے اپنی مزید خدمات پیش کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔