گوجرانوالہ کی خبریں 3.02.2013

 

ہوری نظام کو پٹری پر چڑھانے کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر پرھے : میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو پٹری پر چڑھانے کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر پر ہے، پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کی اور جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو استحکام دیا ہے، جمہوری نظام کے دفاع کے لئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حلقہ پی پی 98 کے علاقوں قلعہ میاں سنگھ، کوٹ شیرا، ڈھلانوالی میں میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ارقم خاں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں جمہوری نظام سے ہی استحکام آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میںجمہوری نظام کی موجودگی عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، ملک کے مسائل کے حل کے لئے جمہوری نظام کے استحکام کا تسلسل ضروری ہے۔ میاں ارقم خاں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شفاف انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن کے آئینی حق کو حکومت کے ساتھ مک مکا کہنے والے آئین سے نا بلد ہیں : خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیر مین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے آئینی حق کو حکومت کے ساتھ مک مکا کہنے والے آئین سے نا بلد ہیں،ملکی تقدیر بدلنے کے دعوے کرنے والے کرائے کے انقلابی ایک یونین کونسل چلانے کا تجربہ بھی نہیں رکھتے،نواز شریف اور انکی ٹیم حکومت میں آکر پہلے منٹ سے عوامی خدمت شروع کر دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلونڈی کھجور والی میں سیاسی و سماجی رہنما شبیر بٹ کے ڈیرے پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے
کہا کہ نگران حکومت کے معاملے میں20 ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ گفت و شنید کا حق دیتی ہے لیکن بعض کرائے کے انقلابی اسے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مک مکا قرار دے کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو نواز شریف اور انکی تجربہ کار ٹیم اقتدار میں آ کر ایک لمحہ ضائع کئے بغیر عوامی خدمت کا آغاز کر دے گی۔اس موقع پر چوہدری اشرف علی انصاری،توفیق احمد بٹ،شبیر بٹ،چوہدری رمضان،عدنان بلگن،حاجی افتخار مغل،سلیم بٹ، چوہدری کاشف حفیظ ،ثاقب بٹ،افضال ہاشمی،رانا ارشاد،زبیر بٹ،جاوید چیمہ،عرفان بٹ،شہباز اکبر چیمہ،ریاض بٹ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی کرنا خود کشی کے مترادف ہو گا:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ( جی پی آئی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمیعت علماء ِ پاکستان الحاج مولانا محمداکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی کرنا خود کشی کے مترادف ہو گا، سنی اتحاد کونسل کل 5فروری کو ملک بھرمیں یو م یکجہتی کشمیر منائے گی ، پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے ، کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی مدد کرنا ہماری اخلا قی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کو نسل کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں جامعہ نوریہ معین القرآن باغبانپورہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائو درضوی ، مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی غلام نبی جماعتی ، قاری محمد اعظم چشتی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، قاری غلام سرور حیدری ، علامہ نواز بشیر جلالی ،پیر عمار سعید سلیمانی ، مفتی محمدسعید رضوی ، حافظ محمد رفیق قادری ، عبدالمجید کیلانی ، حافظ محمد یعقوب فریدی ، ملک نصیر نقشبندی ، محمد اقبال ہنجراء مولانا محمد عارف چشتی ، حافظ آصف علی اویسی اور دیگر نے خطاب کیا۔
مولانا اکبر نقشبندی نے کہا کہ لکی مروت فوجی کیمپ اور ہنگو مسجد کے باہر حملہ بد ترین دھشت گردی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دھشت گرد بے گناہوں کے خون سے ہو لی کھیل رہے ہیں ، پورا ملک دھشت گردی اور بدامنی کی پیسٹ میں ہے، صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے ،حکمران دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مضبوط پا لیسی اختیار کریں ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بدامنی ، بے روز گاری ، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور لینڈ مافیا کی کاروائیوں کی وجہ سے کراچی میں سول وار کا سخت خطرہ ہے ، ملک دشمن کراچی کا امن تباہ کرکے ریاست کو مفلوج کرناچاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ وکلاء عدلیہ میں اپنا بہتر مقام بنانے کیلئے اپنے پروفیشن کو خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ اپنائیں :شاہد حمید ڈار
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جسٹس ہائی کورٹ لاہور شاہد حمیدڈار نے کہا کہ ینگ وکلاء عدلیہ میں اپنا بہتر مقام بنانے کیلئے اپنے پروفیشن کو خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ اپنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ آرگنائزیشن لائرز کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق ایک چھوٹے سے ضلع نارووال سے ہے انہوں نے اپنے دور وکالت میں عدلیہ میں اس قدر اچھا مقام بنایا کہ ججز ریڈروں سے پوچھتے تھے کہ یہ شخص کون ہے اگر آپ لوگ لائبریری اور عدالتوں کو اپنا مسکن بنا لیں گے تو ایک دن ضرور آئے گا جب آپ بھی ججز کے اہم عہدہ پر فائز ہوں گے اور آپ لوگوں کی اچھی پریکٹس کے باعث ججز آپ کے بارے میں بھی پوچھیں گے کہ یہ لوگ کون ہیں جو اتنی دیانتداری کے باعث اپنا فرض پورا کر رہے ہیں سیشن جج راجہ اخلاق حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز ،سینئر سول ججز اعجاز علی اور جوڈیشل آفیسران کے علاوہ صدر بار چوہدری عرفان سعید ،سیکرٹری بار رانا وقاص حسن خان ، ینگ آرگنائزیشن لائرز کے صدر آصف ندیم ، نائب صدر محسن فاروق شیخ
،جنرل سیکرٹری سلمان شاہد ،ایڈیشنل سیکرٹری عطیہ نورین و دیگران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری لیگ نے جمہوریت کی راہ میں بارودی سرنگوں کاجال بچھادیا:رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے رہنما و حلقہ پی پی 91کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ بدعنوان اتحادی حکمرانوں نے منت سماجت سے آئینی مدت توپوری کرلی مگراپناایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔زرداری لیگ نے جمہوریت اورمعیشت کی راہ میں بارودی سرنگوں کاجال بچھادیاہے۔ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کے باوجودصدراوروزیراعظم سمیت وفاقی وزراء کے چہروں پرشرمندگی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔قصرصدارت کے درباری اورحواری حق نمک اداکرنے کیلئے عدلیہ کے کرداراورفیصلوں پرانگلیاں نہ اٹھائیں۔طاہرالقادری سیاسی طورپر”نوباڈی ”ہیں، ان کی تجاویزمیں کوئی دم نہیں ہے ۔قومی اداروں کے ساتھ تصادم اورعوام سے انتقام کی روش زرداری لیگ کوسیاسی طورپرگمنام کردے گی ۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سبھی قدرآورسیاسی شخصیات نے میاں نوازشریف کی ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد سمیت دس نکاتی اعلامیہ سے بھرپور اتفاق کیا ہے ۔پاکستان کے سبھی سنجیدہ طبقات سیاسی عدم استحکام،کرپشن ،مہنگائی ،بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ کے مستقل سدباب کیلئے ملک میں بروقت اورشفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ پنجاب حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے:خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں لا قانونیت بڑھ گئی ہے، پنجاب کے حکمرانوں نے اینی توجہ ہماری قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے پر مرکوز رکھی ہے، سٹی سیکرٹریٹ
سیٹلائٹ ٹائون میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام خوشحال ہوئے لیکن آج پھر عوام کا برا حال ہوچکا ہے، عوام کے ٹیکسوں کی کمائی’ سستے تندروں’ دانش سکولوں میں جھونکی جا رہی ہے جس سے عوام کو براہ راست کوئی ریلیف نہیں مل رہا، خواجہ وقار حسن نے کہاکہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ چودھری برادران اور صدر آصف علی زرداری میں طے ہوچکا ہے اس لئے ہم اسی فارمولے کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کا غیرسنجیدہ رویہ پہلے دن سے جمہوریت کے سرپرننگی تلواربن کرلٹک رہاہے: عامر یعقوب
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی بدترین کارکردگی اورحکمرانوں کا غیرسنجیدہ رویہ پہلے دن سے جمہوریت کے سرپرننگی تلواربن کرلٹک رہاہے۔ وہ گوندلانوالہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، میٹنگ سے ناصر جبار چٹھہ، مرزا افضل، غلام تقی بریار و دیگر نے بھی خطاب کیا، عامر یعقوب وڑائچ نے کہاکہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، حکمرانوں کواپنی بدعنوانیوں کے انجام کاخوف ہے۔ انہوں نے کہاکہ باشعورعوام ،سول سوسائٹی اورمیڈیاہرسازش کوناکام بنادیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومت کے معاملے پرحکومت کے تیور درست نہیں معلوم ہو رہے:خواجہ ایوب الیاس
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے معاملے پرحکومت کے تیور درست نہیں معلوم ہو رہے، زرداری ٹولے نے نگران حکومت کے قیام کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی تو پیچیدگیوں اور بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہیانوالہ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے خواجہ مسعود الیاس، غلام رحمانی بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، خواجہ ایوب الیاس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ تمام معاملات خوش اصلوبی کے ساتھ آئین کے مطابق طے پاجائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کے قیام کے نام پرزرداری ٹولے کی شعبدہ بازی حکمرانوں کے گلے کاطوق بن چکی ہے۔