گورنر پنجاب کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

Governor Punjab

Governor Punjab

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی نااہلی کے کیس کی جلد سماعت کیلیے دائر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نواز چیمہ نے موقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب سردرالطیف کھوسہ سرکاری فنڈز سے گورنرہاوس میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کو نوازنے کے لیے سرکاری فنڈزکا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

جو قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس کیس کی جلد سماعت کیلیے درخواست کو منظور کرے تا کہ قومی خزانہ کا نقصان نہ ہو چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ہر کیس کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر سماعت کی جاتی ہے عدالت نے درخواست خارج کر دی۔