پنجاب بنک فراڈ کیس : ہمیش خان کا احتساب عدالت پر عدم اعتماد

Bank Of Punjab

Bank Of Punjab

پنجاب بنک کیس (جیوڈیسک) پنجاب بنک فراڈ کیس کیملزم ہمیش خان نے کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہائیکورٹ نے چئیرمین نیب اور جج سے19کو جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم ہمیش خان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیارکیاکہ پنجاب بنک فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج نثاربیگ پر ملزم ہمیش خان کواعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ اس کیس کو قانون کے مطابق نہیں سن رہے لہذا کیس کسی اورعدالت میں منتقل کیاجائے چیف جسٹس نے درخواست پر چئیرمین نیب اور احتساب عدالت کے جج نثار بیگ سے 19نومبر کوجواب طلب کرلیا۔