گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لاوہ میں ای ڈی او چکوال کا دورہ

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لاوہ میں ای ڈی او چکوال کا دورہ،سائنس لیبارٹری کے متعلق غلط معلومات پر سائنس ٹیچر کی سرزنش۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ای ڈی او چکوال جناب رائومحمد عتیق صاحب نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لاوہ کا دورہ کیا۔

دوران وزٹ جب سائینس لیبارٹری کے متعلق انہوں نے سوال کیا تو سائینس ٹیچر نے کہا سکول ہٰذا میں سائنیس لیبارٹری کی سہولت نہیں ہے جبکہ لیبارٹری موجود تھی لیکن اس میں تجربات اور دیگر امور کیلئے سامان موجود نہیں تھا جس پر ای ڈی او صاحب نے سائینس ٹیچر کی سرزنش کی۔