گوہر ایوب کی نواز شریف سے ملاقات، بیٹے سمیت ن لیگ میں شامل

Nawaz Sharif Gohar Ayub

Nawaz Sharif Gohar Ayub

لاہور (جیوڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب نے رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بیٹے سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب نے اپنے بیٹے عمر ایوب اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گوہر ایوب نے میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر مقام ،اقبال ظفر جھگڑا  اور پیر صابر شاہ بھی موجود تھے۔