گیس کی قمیتوں میں اضافہ

gas

gas

حکومت کی جانب سے صنتعی و رہائشی لوگوں کے لیے نئے سال کا ایک اور تحفہ دے دیا گیا ، بجلی کی قیمتوں کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کے ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے نرخوں میں چوالیس روپے فی ملین مکعب فیٹ یومیہ اور سوئی ناردرن کا چونتیس ملین مکعب فیٹ یومیہ کے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اضافہ یکم جنوری دوہزار بارہ سے تیس جون دوہزار بارہ تک لاگو رہے گا۔
یہ اضافہ ان کمپنیوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کیا گیا تا کہ یہ کمپنیاں اپنے اخراجات کو پورا کر سکیں۔ اس اضافے کے علاوہ حکومت مسلسل گیس کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کر کے اسکے ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے اور گذشتہ چند برس میں گیس کی قیمت میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کیا جا چکا ہے۔