گیلانی وزیر اعظم ہیں یا نہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ جائیگی

Tehreek Insaf

Tehreek Insaf

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم فرائض انجام دے سکتے ہیں یا نہیں۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آج اسلام آباد میں ہونے والے پولیٹیکل اینڈ سٹریٹجک ونگ کا اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ارکان کی طرف سے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ سزا یافتہ وزیر اعظم اپنے عہدے پر رہ سکتا ہے یا نہیں۔ تحریک انصا ف نے ریفر نس میں موقف اختیار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نیسپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی قوت کو بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 6 مئی کو شاہراہ دستور پر اعلی عدلیہ سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔

تحریک انصاف کی قیادت کا موقف ہے کہ اگرمیاں نواز شریف حکومت ہٹانے میں سنجیدہ ہیں تو اسمبلیوں سے استعفی دیں۔ کیونکہ اے پی ڈی ایم کے فیصلے سینیٹ انتخابات، بیسویں ترمیم اور میمو گیٹ سمیت مسلم لیگ ن کا ٹریک ریکارڈ قابل اعتماد نہیں۔ تحریک انصاف کے اعلی سطح اجلاس کیبعد پارٹی چیئرمین عمران خان شام چھ بجے پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔