نواز شریف کا لانگ مارچ کا اعلان صرف گپ شپ ہے۔ شجاعت

Shujat

Shujat

پشاور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے اب جون کا انتظار کریں مارچ تو گزر چکا ہے۔ نواز شریف کا لانگ مارچ کا اعلان صرف گپ شپ ہے۔ ق لیگ گیلانی کو وزیر اعظم مانتی ہے۔

پشاور میں یوم مئی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم ہیں اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے انہوں نے کہا کہ ابھی تک سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا وہ آئے گا تو اس کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے فی الحال تو گیلانی وزیر اعظم ہیں۔