گیپکو گجرات حکام کی بدولت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

گجرات (جی پی آئی) گیپکو گجرات حکام کی بدولت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بجلی کے بل عوام کو تاریخ ادائیگی سے ایک دن قبل چھٹی والے بھجوا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دولت نگر ، عمر وال ، گجرات شہر کے مختلف علاقہ جات میں گیپکو گجرات کی جانب سے بل کی ادائیگی کی تاریخ سے ایک دن قبل رات گئے بجلی کے بل تقسیم کر دئیے گئے ، جس سے عوام کو سخت ذہنی کوفت ہوئی ہے عوام کا کہنا ہے کہ گیپکو حکام کو چاہیے کہ وہ ملازمین کو اس بات کا پابند بنائیں کہ بجلی کے بل کم از کم 4تا 10دن قبل ادائیگی کی تاریخ سے پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائے جائے اور رات گئے چھٹی والے دن بجلی کے بل بھجوانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں تا کہ عوام کو ذہنی کوفت نہ ہو اور بجلی نہ ہونے کے باوجود بجلی کے بھاری بل ادا کر سکیں۔