ھانٹلہ کی ممتاز شخصیات نے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا

کوٹلہ (ارب علی خان)جھانٹلہ کی ممتاز شخصیات نے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔انھوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ ملک بوٹاکی رہائش گاہ پر ہونے والی کارنر میٹنگ میں ملک ارسلان،ملک تنویر،ملک شفقات مہر نمبردار،ملک غلام حیدر،ملک نوید زمان،سید شبیر حسین شاہ،سید خالد حسین شاہ سمیت معززین جھانٹلہ نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر چوہدری تنویر احمد نے معززین کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔