حسینیہ ٹرسٹ کی میٹنگ زیر صدارت چوہدری منظور حسین وڑائچ منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)حسینیہ ٹرسٹ کی میٹنگ زیر صدارت چوہدری منظور حسین وڑائچ منعقد ہوئی ، جس میں حالات کی حساسیت و سنگینی سے اراکین کو آگاہ کیا گیا ، ماتمی جلوسوں کے راستوں پر پولیس اہل کاران کے علاوہ حسینی رضا کاران ڈیوٹی دیں گے ، اس سال حالات بہت سنگین ہیں لہٰذ ا ہماری استدعا ہے کہ شہر یا ارد گرد جہاں بھی ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں وقت کا خاص خیال رکھا جائے۔

ٹی ایم اے کی طرف سے ایمرجنسی جنریٹر مہیا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ، شہر میں ایک سو کے قریب لگے ہوئے کیمرہ جات کا تمام نظام ٹھیک کرنے کیلئے انتظامیہ کو دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی ، امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ میں رات آٹھ بجے مجلس منعقد ہو گی ، جو کہ ساڑھے دس بجے رات تک جاری رہے گی ، اور یہ سلسلہ مجالس 10محرم تک جاری رہے گا ، علامہ سید اظہر حسین نقوی آف مانچسٹر لندن اور ذاکر اہل بیت منتظر مہدی خطاب فرمائیں گے۔