ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو کے کپ کیکس سے بنے پورٹریٹ کی رونمائی

potrete

potrete

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) دنیا بھر میں ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ،ماڈل اور سنگر مارلن منرو کی 86 ویں سالگرہ کی تقریبات کاا ہتمام کیا گیا۔اسی مناسبت سے نیویارک کے مادام تسا میوزیم میں بھی ان کے کپ کیکس سے بنائے گئے پورٹریٹ کی رونمائی کی گئی۔مارلن منرو کے مومی مجسمے کے برابر میں رکھے گئے اس پورٹریٹ کی اونچائی4فٹ اور چوڑائی4فٹ ہے جس کی تیاری میں 2 ہزار 100 کپ کیکس استعمال کیے گئے ہیں۔