ہالی ووڈ باکس آفس،2011 کی کامیاب فلمیں

harry potter

harry potter

سال دو ہزار گیارہ میں ہالی ووڈ میں جادو ٹونے اور بچوں کی فلموں نے راج کیا۔ سال کی دس بہترین فلموں نے ایک طرف پروڈیوسرز کی جیبیں گرم کیں تو دوسری جانب اداکاروں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم ہیری پوٹر اینڈ دیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو جاتے جاتے بھی ایک اعشاریہ تین بلین ڈالرزکابزنس کرگئی۔ اور چمکا گئی قسمت ڈینئیل ریڈکلف کی۔ فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والا یہ نوجوان برطانیہ کا امیر ترین نوجوان بن گیا ہے۔
ٹاپ ٹین کی لسٹ میں نمبر دو پر ہے سائنس فکشن فلمٹرانسفارمرز، ڈارک آف دی مونجس نے ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالرزکا بزنس کرکے کامیابی حاصل کی۔ نمبر تین پر رہی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم پائریٹس آف کیریبین۔
انسانوں کی فلموں کے درمیان بھلاجانورکیوں پیچھے رہتے ، تو جناب چوتھے نمبر پر آ گئے کنگ فو پانڈا ٹو۔ فلم ٹیولائٹ ساگا بریکنگ ڈان نے جسے ملی پانچویں پوزیشن۔ فلم فاسٹ فائیو نے دوڑ تو بہت فاسٹ لگائی لیکن چھٹے نمبر سے آگے نہ نکل سکی۔
فلم ہینگ اوور ٹو نے پایا ساتواں نمبر۔ سال دوہزارگیارہ میں بچوں کے لئے بنائی گئی فلموں کو بھی پذیرائی ملی۔ آٹھویں نمبر پر آئی دی اسمرفسنویں پوزیشن ملی کارزٹواوردسواں نمبر ملا باتونی طوطے ریو کو۔ مگر مقابلہ ابھی باقی ہے۔کیوں کہ مشن امپاسبل فور گھوسٹ پروٹوکول نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں شانداربزنس کرکے مقابلے کی فضا کو گرما دیا ہے۔