ہالی ووڈ فلم دی ہیلپ نیدس کروڑڈالرکا بزنس کرلیا

The Help

The Help

ہالی ووڈ فلم دی ہیلپ نے سوملین کا بزنس کرکے باکس آفس پر ہارر اور تھرل فلمز کو پیچھے چھوڑدیا۔ انسانیت اور محبت کی کہانی دی ہیلپ شائقین فلم کو اتنی پسند آئی کہ تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی فلم مسلسل بزنس کررہی ہے.
اس کے مد مقابل باکس آفس پرسائنس فکشن فلم اپولو 18 اور شارک نائیٹ تھری ڈی کا زور بھی نہ چل پایاجبکہ ان سب سے الگ فلم دی ہیلپ کی اجارہ داری تین ہفتوں بعد بھی اپنی جگہ قائم ہے۔فلم دی ہیلپ کی کہانی ایک صحافی کے گرد گھومتی ہے جو امریکا کی ریاست مس سپی میں ساٹھ کی دہائی میں گھریلو ملازماں کی زندگی پر کتاب لکھنا چاہتی ہے۔