پریٹی زنٹا کے لئے وینس فلم فیسٹول میں خصوصی ایوارڈ

Zinta

Zinta

بالی ووڈ کی شوخ و چنچل حیسنہ پریٹی زنٹا کو وینس فلم فیسٹول میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ شرارتوں سے بھرپور نام کی طرح خوبصورت پریٹی زنٹا نے اپنی اداکاری سے تو فلمی شائقین کا دل جیتاہی تھا مگر اب انٹرنیشنل لیول پربھی ان کی دوستانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر دیاجارہا ہے جس کے تحت پریٹی زنٹا کی بدولت سنیما کلچر کو فروغ ملاہے۔
پریٹی کو انہی خدمات کے عیوض  وینس فلم فیسٹول میں ہیروں اور سونے سے بنا درخت نما ایوارڈدیا جائے گا۔ایوارڈ شو میں پریٹی کے علاوہ ہالی ووڈ کی آسکرایوارڈیافتہ ایکٹرسز کیٹ ونسلیٹ اور میڈونا بھی شرکت کریں گی جبکہ پریٹی واحد اداکارہ ہیں جو بھارت کی طرف سے شرکت کریں گی۔