ہالی ووڈ فلم ون ڈے آن ارتھ تمام ممالک کی کہانی ہے

one day on earth

one day on earth

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی وڈ کی فلم ون ڈے آن ارتھ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے جو کہانی ہے اس کرہ ارض پر قائم تما م ممالک کی۔ فلم ون ڈے آن ارتھ کی کہانی دنیا میں پائے جانے والی مختلف ثقافتوں، سیاستوں اور رہن سہن کی عکاسی کر تی ہے کیونکہ فلم کی عکس بندی یورپ و ایشیا سمیت دنیا کے تمام ممالک میں کی گئی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر برانڈون الیٹمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف ایک ڈی وی ڈی کیمرہ لے کر پوری دنیا کا دورہ کیا اور اس سادہ اور منفرد انداز کی فلم تخلیق کی۔ڈائیریکٹر کیولے ریوڈیک کے مطابق انھوں نے کیمرے کی آنکھ سے دنیا کے حقائق ،خطرات ،امن، سیاست اور طاقت کو دیکھایا ہے ۔

فلم کا آ غاز مختلف دس دس دس یعنی دس اکتوبر دوہزار دس کو کیا گیا۔ فلم میں کام کر نے والے انیس ہزار لوگوں نے ستر زبانوں کا استعما ل کیا ہے جس میں عروج و زوال ،امیری و غریبی تک کے فرق کو چشم پوش کیا گیا ہے۔