ہالی ووڈ فلم ڈارک نائٹ رائزز آج ریلیز کی جائے گی

dark knight rises

dark knight rises

ہالی ووڈ (جیو ڈیسک)ایکشن اور تھرل  سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈارک نائٹ رائزز آج امریکا اوریورپ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی دو ہزار تین میں ریلیز کی جانے والی بیٹ مین بیگنز نے سینما گھروں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ مگر دو ہزار آٹھ میں بیٹ مین سیریز کی دوسری فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی اور ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اب امید کی جارہی ہے کہ بیٹ مین سیریز کی تیسری فلم ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مگر اسے سامنا ہے فکشن مووی مارویلز اوینجرز کا جو گیارہ دنوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔