ہالی وڈ:گولڈن گلوب ایوارڈ، فنکار دودن پہلے ہی کیلیفورنیا پہنچ گئے

golden globe

golden globe

گولڈن گلوب ایوارڈز میں شرکت کے لئے ہالی وڈ کے فنکار دو دن پہلے ہی کیلیفورنیا پہنچ گئے جبکہ ٹیکینکل اسٹاف نے بھی شوکی تیاریاں شروع کردیں۔
کیلیفورنیا کے بیورلے ہلٹن ہوٹل میں ہالی وڈ سلیبرٹیز کے ایک چھت تلے جمع ہوتے ہی رونقیں پھیل گئیں۔ ٹیکنیکل اسٹاف نے بھی دو دن پہلے ہی تقریب کی تیاریاں شروع کرکے ان رونقوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
کوئی ریڈ کارپیٹ سے ہوٹل کے فرش کو سجا رہا ہے تو کوئی ہال میں لائٹس اور رنگ برنگے برقی قمقمے نصب کررہا ہے اور ماڈلز نے جب دیکھا ریڈ کاپیٹ  تو شو سے دو دن پہلے ہی کیٹ واک کی ریہرسل شروع کردی۔