علی ظفرکی تیسری بالی ووڈ فلم کا ٹریلرریلیزہوگیا

ali zafar

ali zafar

گلوکار و اداکارعلی ظفر کی تیسری  بالی ووڈ فلم  لندن، پیرس، نیویارک کا ٹریلرریلیزہوگیا۔ تھوڑی کامیڈی اورفل رومینس سے بھرپوراس فلم کی کہانی مکمل طور پر نوجوانوں کو مد نظررکھ کر بنائی گئی ہے۔

فلم میں ایک لڑکے کی دنیا کے تین ممالک میں ایک ہی لڑکی سے ملاقات ہوتی ہے۔ پہلے فلرٹ اور پھر دوستی اور آخر میں محبت ہوجاتی ہے۔ خوابوں کی دنیا میں رہنے والی لڑکی اورحقیقت میں رہنے والے لڑکے کی دلچسپ کہانی جدید دور کینوجوانوں سے ہم آہنگ ہے۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ علی ظفر پہلی بار میوزک کمپوزر کے طور پر متعارف ہورہے ہیں۔ فلم لندن ، پیرس، نیویارک دومارچ کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔