ہما قریشی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں جلوہ گر ہونگی

Huma Qureshi

Huma Qureshi

بالی ووڈ فلم ”گینگ آف واسع پور” میں شاندار اداکاری کے ذریعے دھاک بٹھانے والی اداکارہ ہما قریشی پر فلموں کی برسات شروع ہوگئی،فلم ڈیڑھ عشقیہ میں مادھوری ڈکشٹ اور نصیر الدین شاہ کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

گینگ آف واسع پور میں اپنی خوبصورت اور بیساختہ اداکاری پر ہما قریشی بالی ووڈ فلم سازوں کیلئے ہاٹ کیک بن چکی ہیں۔ انہیں بڑے اور مشہور فلم ساز اداروں کی جانب سے فلموں کی پیش کش کی جا رہی ہے لیکن ہما قریشی اس معاملیمیں خاصی محتاط ہیں۔

خبر یہ ہے کہ انہوں نے فلم عشقیہ کے سیکوئل ڈیڑھ عشقیہ میں کام کرنیکی حامی بھرلی ہے جس میں ان کے مدمقابل ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ جیسی اداکارائیں جلوہ گر ہوں گی۔ عشقیہ کی طرح نئی فلم میں بھی نصیر الدین شاہ اور ارشد وارثی اپنے مخصوص انداز میں فلم بینوں کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔