ہنزہ، بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 8ہو گئی

Nothern Area - Hunza Valley

Nothern Area – Hunza Valley

ہنزہ میں گوجال کے علاقے حسینی میں مسافر بس حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہنزہ میں باراتیوں سے بھری وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق گاوٴں خیبر سے گلمت جانے والی باراتیوں سے بھری وین گوجال کے علاقے حسینی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ہنزہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دوران علاج چل بسے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3مزید زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد8ہو گئی ہے۔