ہول سل مارکیٹ: چینی اور چنے کی دال کی فی کلو قیمت میں اضافہ

chana sugar

chana sugar

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی اور چنے کی دال کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، چنے کی دال پانچ روپے اضافے سے ایک سو پانچ روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

گروسرز الائینس کے میڈیا ایڈوائزر فاروق میمن کا کہنا ہے کہ ہو ل سیل قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت دو روپے اضافے کے ساتھ چون روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے جبکہ چنے کی دال کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ بغیر کسی جواز کے کیا گیا ہے۔