ہیلری کلنٹن آئندہ ہفتے آسٹریلیا کا نجی دورہ کرینگی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کا نجی دورہ کرینگی جہاں وہ اپنے قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کرینگی۔

یہ بات جمعہ کو میڈیا رپورٹس میں کہی گئی کلنٹن جو کہ جنوری میں اپنی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر چکی ہیں نے 14 نومبر کو امریکہ اور آسٹریلیا کے سینئر وزرا کے سالانہ اجلاس کیلئے دورہ پرتھ کی تصدیق کی ہے۔ ایڈیلیڈ کے ایک تشہیری اور سڈنی کے روزنامہ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق وہ سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم کے ہمراہ ایڈیلیڈ کا دورہ کرینگی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران نجی رہائش گاہ میں قیام کرینگی۔

آسٹریلیا کے محکمہ امور خارجہ کا کہنا ہے کہ کلنٹن کے دورے کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔ کینبرا میں امریکی سفارتخانے نے اے ایف پی کو بتایا کہ فی الوقت ہمارے پاس ان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے واشنگٹن ڈی سی سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ لہذا کسی چیز کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ پرتھ میں وزراتی اجلاس میں کلنٹن اور امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا اپنے آسٹریلوی ہم منصبوں بوب کار اور سٹیفن سمتھ سے ملاقاتیں کرینگے۔