ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے قیام سے نچلے طبقے کے مظلوموں کی آواز حکام ِبالا تک پہنچانے کا آسان ذریعہ ہے، حمید اللہ خان

راجن پور(حنیف بلوچ سے)ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے قیام سے نچلے طبقے کے مظلوموں کی آواز حکام ِبالا تک پہنچانے کا آسان ذریعہ ہے ، سچی صحافت ْاور جرات مندانہ اقدام سے زرد صحافت کو دیوار سے لگادیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہم خیال کے سربراہ حمید اللہ خان دریشک اور دریشک گروپ کے راہنما الطاف حسین دریشک نے اپنے مشترقہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی عامر نے یہاں کے غیور صحافیوں کو متحد کرکے یہاں کی مظلوم عوام کو جو پلیٹ فارم دیا اس کے ذریعے بڑے سے بڑے طرم خان کے خلاف بھی نوکیلہ قلم ننگی تلوار بن جاتا ہے جبکہ مظلوموں کی دا درسی اور ان کے مسائل حکام بالا تک پہن چانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر اے ڈی عامر ،محمد حسین گوپانگ اور حنیف بلوچ کی جرات مندانہ صحافت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف تین اداروں کی ہی بدولت قائم ہے ورنہ ہمارے بدکار حکمراںاسے کب کا بیچ کھاتے ان میں فوج ،عدلیہ اور صحافت ہے اگر یہ تینوں ادارے صحیح کام نہ کرتے تو ملک پاکستان کی داستاں کب کی نہ ملتی داستانوں میں ھوتی۔