جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کرون گا، سب انسپکٹر محمد ایوب خان

راجن پور(حنیف بلوچ سے) جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کرون گا ، امید رکھتا ہوں کہ میری تعیناتی سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے ، میڈیا کا تعاون جاری رہا تو علاقہ امن کا گہوارہ بناکر دم لون گا میری پہلی کوشش یہ ہوگی کی اپنے تجربے سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں دبوچ لوںاور چٹی دلالوں سے خود کو دور رکھوں۔

ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر محمد ایوب خان نے ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کے آئے ہوئے صحافتی وفد سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوا کرتی ہے کہ مظولوموںکی داد رسی ہو میں نے شاہوالی میں ہمیشہ مظلوموں کی خیر خواہی کو زیادہ ترجیح دی انہوں نے کہا کہ میرا تجربہ کہتا ہے کہ پولیس اگر صحیح معنوں میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے تو علاقے میں امن و امان قائم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او پرویز احمدانی میرٹ پسند آفیسر ہیں انکی قیادت میں مَیںعلاقے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کروں گا حالیہ چوری ڈکیتی کی لہر کا قلعہ قمعہ ہی میرا مشن ہے انشاء اللہ شہر فرید امن کا گہوارہ بن جائیگا۔اس موقع پرصحافیوں میں اے ڈی عامرچئیرمین ہیلپ لائن میڈیا سینٹر،محمد حسین وائس چئیرمین جبکہ صدر حنیف بلوچ بھی موجود تھے۔